بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
معزز قارئین کی خدمت میں ہدیہ سلام و جشن مولود کعبہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیںامیرالمومنین حضرت علی ع کی ذات گرامی بعد از پیغمبر اکرم، نہ صرف مومنین بلکہ پوری انسانیت کے لئےاعلٰیترین نمونہ ہے۔ جس میں علم، حکمت، شجاعت، سخاوت، عدالت، صبروشکر اور توکل وغیرہ کے
وہ جوہر پائےجاتےہیں جو کسی بھی انسان کے لئے نمونہ عمل ہو سکتے ہیں۔آپ علیہ السلام کے فضائل و مناقب اس قدر زیادہ ہیں کہ احمد بن حنبل کہتے ہیں کہ صحابہ میں سے کسی کےلئےاتنے زیادہ فضائل بیان نہیں ہوئے جتنے حضرت علی ع کے لئے بیان ہوئے ہیں۔ہم یہاں مولا علی ع کے فضائل و مناقب میں سے چند ایک کا مختصر تذکرہ کریں گے۔
حضرت علی علیہ السلام مولود کعبہ
(1)حاکم کہتے ہیں کہ اخبار متواترہ سے ثابت ہے کہ آپ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی ہے۔
(المستدرک علیالصحیحین ج 3 ص 550)
(2)کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر سائمن اوکلے کہتے ہیں کہ آپ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی اور آپ کے علاوہ
کسی کے لئے ایسا نہیں ہوا۔ (The history of Saracens page331
(3)شبلنجی کہتے ہیں کہ آپ کی ولادت یوم جمعہ 13 رجب 30 عام الفیل کو ہوئی اور آپ سے پہلے کسی کی ولادتکعبہ
میں نہیں ہوئی۔ (نور الأبصار في مناقب آل بيت النبي المختار ص 158)
(4)شاہ ولی اللّٰہ کہتے ہیں کہ ان(حضرت علی ع) کے مناقب میں سے جو ان کی پیدائش کے وقت ظاہر ہوئے
ایک یہ ہےکہ وہ جوف کعبہ میں پیدا ہوئے ہیں۔ (إزالة الخفاء عن خلافة الخلفاء ج 4 ص 405,406)
(5)نواب صدیق حسن خان لکھتے ہیں ابن عم رسول و سیف اللّٰہ، مظہر العجائب والغرائب، اسد اللّٰہ الغالب
ولادت انکی مکہ مکرمہ میں اندر بیت اللّٰہ میں ہوئی ان سے قبل کوئی بیت الحرام کے اندر پیدا نہیں ہوا تھا۔
(تکریمالمومنین بتویم مناقب خلفاء الراشدین ص99)
بوقتِ ولادت امام علی علیہ السلام کا اذان و اقامت اور سجدہ
شیخ محمد بن حسن الحر العاملی کہتے ہیں کہ ولادت کے بعد آپ نے سجدہ کیا اور پھر سر کو اٹھایا اور اذان و
اقامت کہی اور اللّٰہ کی توحید، محمد ص کی رسالت اور اپنی خلافت و ولایت کی گواہی دی۔
(اثبات الھدات ج3 ص496,497)
حضرت علی علیہ السلام کے القابات
ویسے تو آپ کے القابات بہت زیادہ ہیں لیکن یہاں پر ہم فقط وہی ذکر کرتے ہیں جو شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی
نےفتاوٰی عزیزی میں نقل کئے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں
مرتضٰی کے علاوہ صحیح احادیث میں آپ کا ان القابات کیساتھ ملقب ہونا بھی ثابت ہے
ذی القرنین، یعسوب الدین، صدیق، فاروق، سابق، یعسوب الامہ، یعسوب المومنین، یعسوب قریش، بیغت البلد،
امینشریف، ہادی، مھدی وغیرہ۔ (فتاوٰی عزیزی ص 326)
حضرت علی علیہ السلام مثیل ہارون علیہ السلام
پیغمب اکرم ص نے حضرت علی ع سے فرمایا آپ کو مجھ سے وہی مقام حاصل ہے جو
حضرت ہارون علیہ السلام کوحضرت موسٰی علیہ السلام سے تھا۔( صحیح بخاری)
ملا علی قاری اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں کہ اگر نبی پاک کے بعد کوئی نبی ہوتا تو علی ہوتے۔
(شرح مشکوٰةج11)
نوی کہتے ہیں کہ یہ حدیث تقاضا کرتی ہے کہ مولا علی اس امت میں نبی کریم کے بعد سب سے افضل ہوں
جیسے حضرت ہارون ع حضرت موسٰی ع کے بعد بنی اسرائیل میں سب سے افضل تھے۔
( صحیح مسلم مع شرح نوی ج6 ص90)
پیغمبر اکرم ص کے بعد ہر مومن کے ولی
ایک طویل حدیث مبارکہ کا آخری حصہ ہے کہ علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں۔ علی میرے بعد ہر مومن کےولی ہیں۔ (جامع الترمزی ص 842 مطبوعہ الریاض)
حضرت علی ع رسول اللّٰہ ص کے بھائی
آپ ص نے فرمایا تم(علی) دنیاوآخرت میں میرے بھائی ہو۔ (جامع ترمزی ج2 ص558 کتاب المناقب)
حضرت علی علیہ السلام اور قرآن کا ساتھ
نبی کریم ص نے فرمایا “علی قرآن کےساتھ ہیں اور قرآن علی کے ساتھ ہے یہ کبھی جدا نہ ہونگے یہاں تک کہ حوضکوثر پر پہنچ جائیں گے”۔ (المستدرک علی الصحیحین ج3 ص134 مطبوعہ بیروت)
حضرت علی ع کو دیکھنا اللّٰہ کی عبادت
نبی کریم ص نے فرمایا “علی ع کی طرف دیکھنا عبادت ہے”۔ (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد ج9 ص109 بیروت)
حضرت علی ع سردار جنت
نبی کریم ص نے فرمایا “ حسن اور حسین علیہم السلام جنت کے جوانوں کے سردار ہیں اور ان کے والد ان سے بہترہیں”۔ (المستدرک علی الصحیحین ج3 ص182 مطبوعہ بیروت)
حضرت علی علیہ السلام مومن اور منافق کی پہچان
مولا علی فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰہ نے مجھ سے کہا کہ مجھ سے مومن کے علاوہ کوئی محبت نہیں رکھے گا
اور منافق کے علاوہ کوئی بغض نہیں رکھے گا۔ (صحیح مسلم ج1 ص124 مترجم)
حضرت علی علیہ السلام محبوب خدا
انس کہتے ہیں کہ نبی کریم ص کے پاس ایک (بھنا ہوا) پرندہ تھا۔ آپ ص نے دعا کی کہ اے اللّٰہ اس مخلوق میں سےتجھے سب سے محبوب ہو اسے بھیج تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کو کھائے، پس علی ع آئے اور
آپ ص کے ساتھاسے کھایا۔ (جامع ترمزی عربی، انگلش ج6 ص393)
حضرت علی علیہ السلام محبوب رسول خدا
راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت عائشہ سے سوال کیا کہ رسول اللّٰہ ص کو سب سے زیادہ کس سے محبت تھی توانہوں نے فرمایا فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا سے۔ پوچھا گیا مردوں میں سے تو کہا ان کے شوہر سے۔
(مشکوٰة شریف ج3 ص342 باب مناقب اہلبیت)
حضرت علی علیہ السلام نبی پاک ص کے وزیر
رسول اللّٰہ ص نے دعا کی (اے اللّٰہ) مجھے وزیر دے جو کہ میرا بھائی علی ہے۔ اور اس کے ذریعے میری کمر
کو مضبوط بنا دے۔ ( تفسیر در منثور ج10 ص183)
حضرت علی علیہ السلام ہادی امت
ابن عباس کہتے ہیں کہ رسول اللّٰہ ص نے فرمایااے علی ہدایت پانے والے میرے بعد آپ کے ذریعے ہی ہدایت پائیں گے۔(فتح الباری شرح بخاری ج8 ص226 مطبوعہ مصر)
حضرت علی علیہ السلام سب سے بڑے قاضی
نبی کریم ص نے فرمایا تم میں سب سے بڑا فیصلہ کرنے والا علی ع ہے۔ (إزالة الخفاء عن خلافة الخلفاء ج4 ص475)
حضرت علی علیہ السلام قسیم النار والجنت
رسول اللّٰہ ص نے فرمایا آپ جنت اور جہنم کے تقسیم کرنے والے ہیں۔
( الصواعق المحرقہ ص175 مطبوعہ استنبول)
حضرت علی علیہ السلام وارث خاتم الانبیاء
نبی پاک ص نے فرمایا “میرا قرض یا میں ادا کروں گا یا علی ادا کرے گا”۔
(خصائص امیرالمومنین ص82 مترجم، امامنسائی)
نبی پاک کیساتھ سب سے پہلے نمازی
زید بن ارقم بیان کرتے ہیں کہ سب سے پہلے جس نے رسول اللّٰہ ص کے ساتھ نماز ادا کی وہ علی ابن ابی طالب ع ہیں۔ (الاستيعاب في معرفة الأصحاب ج2 ص45 بیروت)
حضرت علی علیہ السلام مولائے کائنات
نبی کریم ص نے فرمایا جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کا علی مولا ہے۔ یہ حدیث متواتر ہے چنانچہ سیوطی نےاپنی کتاب الأزهار المتناثرة في الأخبار المتواترة میں اس کو متواتر کہا ہے۔
مسلمانوں کے سردار اور امام المتقین
رسول اللّٰہ ص نے فرمایا علی ع کے بارے میں مجھے تین چیزوں کی وحی کی گئی ہے کہ وہ مسلمانوں کے سردار ہیں،متقین کے امام ہیں اور روشن چہرے والوں کے قائد ہیں۔ (المستدرک علی الصحیحین ج3 ص148 بیروت)
حضرت علی علیہ السلام سب سے زیادہ علم والے
راوی کہتا ہے میں نے عطا سے پوچھا کہ نبی کریم ص کے اصحاب میں سے کیا کوئی علی سے زیادہ علم والا تھا؟ توعطا نے جواب دیا نہیں خدا کی قسم میں نہیں جانتا۔ (الإستيعاب في أسماء الاصحاب ج2 ص50)
حضرت علی علیہ السلام مفسر قرآن
حضرت علی ع فرماتے ہیں قرآن کے بارے میں مجھ سے پوچھو مجھے ایک ایک آیت کے بارے میں نازل ہے کہ وہ رات کےوقت نازل ہوئی یا دن کے وقت، آپ کے گھر نازل ہوئی یا میدان میں۔ (الاصابہ فی تمیز الصحابہ ص1065 ابن حجرعسقلانی، تاریخ الخلفاء ص268 جلال الدین السیوطی)
حضرت علی علیہ السلام صاحب منبر سلونی
اصحاب نبی میں سے کوئی بھی نہیں کہتا تھا کہ مجھ سے پوچھو سوائے علی ابن ابی طالب ع کے۔ (فضائلالص
بہ ج2 ص646 مطبوعہ مکہ مکرمہ)
تحریر و تحقیق۔ شاہد عباس معاونت۔ توصیف اسلم
پیشکش۔ حسینیہ لائبریری امرہ کلاں
No comments:
Post a Comment