Sunday, 21 February 2021

فضیلت امام محمد تقی علیہ السلام

 امام محمد تقی علیہ السلام کے وضو کے پانی کی برکت

راوی بیان کرتے ہیں کہ مامون کی بیٹی سے تزویج کے بعد امام محمد تقی علیہ السلام اپنی زوجہ ام الفضل کو ساتھ لےکر جب مدینے واپس تشریف لے جانے لگے تو لوگ آپ کو رخصت کرنے کے لئے نکلے۔ جب آپ رخصت کرنے والوں کی معیت میں باب کوفہ کی شاہراہ پر پہنچے تو شیخ مفید کی روایت کےمطابق آپ دارالمسیب پر ایک مسجد میں داخل ہوئے جس کے صحن میں آڑو کا ایک پودا تھا اور اس میں اب تک پھل نہ آیا تھا۔ آپ نے ایک برتن میں پانی منگوایا اور اس سے پودے کی جڑ میں وضو کیا اور محرب کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد تھوڑی دیر تک ذکر الٰہی میں مصروف رہے۔ پھر نوافل ادا کئے اور نماز مغرب کی تعقیبات پڑھیں۔ پھر جب آپ اسی آڑو کے پودے کے پاس تشریف لے گئے تو لوگوں نے دیکھا کہ اس میں بہت عمدہ پھل آگئے ہیں۔ یہ دیکھ کر اب کو تعجب ہوا اور انہوں نے وہ پھل کھا کر دیکھا تو بہت میٹھا تھااور اس میں گٹھلی بھی نہیں تھی۔ 

کتاب سیرت ائمہ اہلبیت علیہم السلام

مصنف۔ علامہ سید ہاشم معروف حسنی

صفحہ232

کاوش۔ بندہ احقر توصیف اسلم الحسینی

No comments:

Post a Comment

Ashab e Imam Musa Kazim as

 اصحابِ امام موسٰی کاظم علیہ السلام اگرچہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے بعد امام موسٰی کاظم علیہ السلام کی زندگی کڑی نگرانی اور پھر قید و بن...

Also Read